تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
23 اپریل 2016
وقت اشاعت: 18:27

افریقی ملک کانگومیںلاوے سے دہکتی جھیل کا انکشاف

کانگو.....عام طور پر جھیلیں آبی حیات اور خوبصورت مناظر سے مزین ہوتی ہیں لیکن افریقی ملک کانگومیں ایک ایسی جھیل کا انکشاف ہواہے جو دہکتے ہوئے لاوے سے بھری ہوئی ہے۔

جاپانی سائنسدانوں نے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کانگو کی اس دل دہلادینے والی متحرک آتش فشاں کی نایاب فوٹیج منظر عام پر لاکر دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق یہ جھیل آتش فشاں کا وقتی ابال نہیں بلکہ یہ ہر وقت اسی طرح دہکتی رہتی ہے اور اس میں ہر وقت سرخ شعلے اور دھواں بھرارہتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.