تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
24 اپریل 2016
وقت اشاعت: 4:21

امریکی نوجوان سائیکلسٹ کے پل پر خطرناک اسٹنٹس

ہیوسٹن......امریکی نوجوان نے سائیکل پر سوار ہوکر پُل پر خطرناک اسٹنٹس پیش کئے اور دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا۔

سائیکل چلانا ویسے تو کوئی مشکل کام نہیں لیکن کوئی اس انداز میں یہ کام کر کے دکھائے تو مانیں۔جی ہاں امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے اس منچلے نے کرتب دکھانے کی ٹھانی اور سائیکل اٹھا کرپُل پر چڑھ دوڑا۔

پل کے حفاظتی جنگلے پر یوں سائیکل بھگائی کہ دیکھنے والے بھی بے اختیار چلا اٹھے کہ آپ تو چھا گئے بھائی،اس خطرناک مظاہرے کے دوران ذرا سی غفلت اس قدر بھاری پڑ سکتی تھی کہ ہڈی پسلی ایک ہو جاتی لیکن یہ نوجوان ذرا سا بھی نہ گھبرایا اور اپنا کہا سچ کر دکھایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.