24 اپریل 2016
وقت اشاعت: 12:46
برطانیہ کا’فلائنگ اسکاٹس مین‘ اسٹیم انجن ریلوے ٹریک پر لوٹ آیا
لندن .....برطانیہ کا فلائنگ اسکاٹس مین نامی قدیم انجن ریلوے ٹریک پر لوٹ آیا ہے۔
1923میں بنایا گیا یہ انجن 1963میں استعمال کرنا بند کر دیا گیا تاہم اب اسے ایک بار پھر سے قابلِ استعمال بنا دیا گیا ہے جس کے بعد چھُک چھُک کرتے اس انجن نے اب پھر سے ٹریک پر چلنا شروع کر دیا ہے۔
یارکس کے نیشنل ریلوے میوزیم میں رکھے اس انجن کو 4اعشاریہ2ملین پونڈ کی لاگت سے پھر تیار کیا گیا ہے جس کی ٹیسٹ اسپیڈ بھی کمال کی ثابت ہوئی تاہم اب باقاعدہ طور پر انجن کی ٹریک پر سروسزکا آغاز کردیا گیاہے۔