25 اپریل 2016
وقت اشاعت: 1:27
مکہ مکرمہ میں منفرد شادی،90سالہ دولہا کی50سالہ دلہن
مکہ مکرمہ......جنگ ویب......سعودی عرب میں90سالہ شخص شیخ مشان بن حاذب الحدیبی نے اپنے سے40سال چھوٹی عورت سے شادی کر لی،یہ شادی مکہ مکرمہ کے مغرب میں واقع ایک تائون میں ہو ئی۔
دولہا اور دلہن کے رشتہ داروں جن میں دولہا کے بیٹے ،بیٹیاں،پوتے اور پوتیاں بھی شریک تھیں انہوں نے اس شادی کی مخالفت کے بجائے اس پر خوشی کا اظہار کیا اور شادی کی تقریبات میں بھرپور انداز میں شرکت کی۔
شادی کے چند گھنٹوں کے بعد ہی دولہا اور دلہن کو سوشل میڈیا پر مبارک بادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا،مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دولہا شیخ مشان بن حاذب الحدیبی کے پوتے ماذین فرحان کا کہنا تھا کہ دادا نے خوشیوں کے حصول کے لئے90سال کی عمر میں شادی کا فیصلہ کیااور ان تمام افراد کو نظر انداز کر دیا جنہوں نے اس فیصلے پر تنقید کی تھی۔