26 اپریل 2016
وقت اشاعت: 11:27
چینی شیف نے 2گھنٹے میں 216بھیڑیں روسٹ کردیں
بیجنگ......ماہر چینی شیف نے اپنے کام میں مہارت کا مظاہرہ کرتے ہو ئے صرف دوگھنٹے میں 216بھیڑیں روسٹ کرکے عالمی ریکارڈ بنادیا ۔
دنیا میں باصلاحیت اور اپنے کام میں مہارت رکھنے والے لوگوں کی کمی نہیں لیکن اصل فنکار وہی ہوتاہے جو اپنے فن کا مظاہرہ اس ڈھنگ سے کرے کہ سب کوحیران کردے۔ایسے ہی فن کا مظاہرہ چین سے تعلق رکھنے والے ایک ماہر شیف نے کیا ، جس نے 2گھنٹے کے مختصر دورانیے میں 216بھیڑوں کو روسٹ کرکے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کروالیا ہے۔
جیانگ نامی اس شیف نے ان بھیڑوں کو روسٹ کرنے کے لئے 10میٹر لمبے2ریکس کا استعمال کرکے اس مہارت سے یہ کام انجام دیا کہ عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔