تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
26 اپریل 2016
وقت اشاعت: 15:12

چین : خوفناک ٹریفک حادثے ، بائیک سوار بال بال بچ گیا

بیجنگ ......کہتے ہیں کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے اورکئی مرتبہ تو اس کہاوت کا عملی مظاہرہ بھی دیکھنے کو ملتا ہے یقین نہ آئے تو اس حادثے کو ہی دیکھ لیجئے۔

جنوب مغربی چینی شہرChongqing کی ایک شاہراہ پر تیز رفتارکار یوٹرن لیتے ہوئے کنٹرول بر قرار نہ رکھ سکی اور موٹر سائیکل سوار سے جا ٹکرا گئی۔

حادثے کے نتیجے میں بائیک مکمل طور پر تباہ ہوگئی لیکن خوش قسمتی سے نوجوان کی جان بچ گئی،تصادم کے بعدنوجوان کو ابتدئی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ٹریفک پولیس نے کار ڈرائیور کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.