تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
27 اپریل 2016
وقت اشاعت: 15:53

بھارت: آرمی میں بھرتی سے قبل امیدواروں کے کپڑے اتروالئے

بہار........مختلف امتحانات میں امیدواروں کو نقل کرنے سے روکنے کیلئے منتظمین کی جانب سے مختلف اقدامات کیے جاتے ہیں لیکن بھارت میں تو گنگا ہی اْلٹی بہنے لگی ہے۔ جی ہاں بھارتی ریاست بہار میں فوج میں بھرتی کیلئے منعقد کیے جانے والے امتحان میں افسران نے تمام امیدواروں کے کپڑے اْتروادیئے۔

رپورٹس کے مطابق مظفر پور میں منعقد کیے جانے والے اس امتحان میں تقریباً 1150امیدوار وں نے شرکت کی تو انتظامیہ نے عین موقع پر امیدواروں پر کپڑے اْتار کر امتحان دینے کی شرط عائد کردی جس کے بعد تمام امیدواروں کو کپڑے اتار کر امتحان دینا پڑا۔ بھارتی فوج کے ترجمان کے مطابق یہ اقدام نقل کی روک تھام اور وقت بچانے کیلئے اْٹھایا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.