تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
27 اپریل 2016
وقت اشاعت: 20:59

پتھر کے آنسو بہانے والی چینی خاتون

بیجنگ........چین سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ڈاکٹرز کے لئے ایک معمہ بنی ہوئی ہے جو روتے ہوئے پتھر کے آنسو بہاتی ہے۔

جی ہاں چینی صوبے شیڈونگ سے تعلق رکھنے والی خاتون کی آنکھوں سے روتے ہوئے چھوٹے اور سخت پتھر نکلتے ہیں جوگزشتہ سات برسوں سے اس بیما ری کا شکار ہے تاہم اس سے قبل وہ نارمل زندگی گزار رہی تھی۔

ڈاکٹرز اس پر اسرار حالت کی وجوہات جاننے اور علاج ڈھونڈنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور تاحال کچھ بھی کہنے سے قاصر ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.