27 اپریل 2016
وقت اشاعت: 23:41
ایڈونچر کے شوقین نوجوان کی جہاز سے رسی باندھ کر اسنوبورڈنگ
زیورخ......دنیا کے مختلف ممالک اس وقت شدید سردی کے لپیٹ میں ہیں جہاں کئی کئی فٹ تک جمی برف نے ایڈونچر کے شوقین نوجوانوں کو تفریح اور کھیل کود کا موقع فراہم کردیا ہے۔
ایسا ہی ایک منظر سوئٹزر لینڈ میں دیکھنے کو آیا جب ایک منچلے نوجوا ن نے 125کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑتے ہوئے جہاز کے پیچھے رسی باندھ کر اسنو بورڈنگ کے خوب مزے لئے۔
جیمی براؤن نامی اس نوجوان نے تیز رفتار سے جاتے ہوئے جہاز کے پیچھے اسنوبورڈنگ کے ایسے شاندار کرتب دکھائے کہ دیکھنے والے داد دئیے بنا رہ سکے۔