تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
28 اپریل 2016
وقت اشاعت: 4:48

یورپ میں ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کیلئے اداروں کی بڑی مشقیں

لندن ......ارے ٹھہرئیے ۔یہ کسی قدرتی نا گہانی آفت کے حقیقی مناظر نہیں بلکہ لندن میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے ایمر جنسی اداروں نے یورپ کی سب سے بڑی مشقوں کے مناظر ہیں۔

ان مشقوں میں ایسے مصنوعی حالات ترتیب دئیے گئے، جس میں کلاک ٹاور، ٹیوب اسٹیشن پر گِر پڑتا ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد کی جان داؤ پر لگ جاتی ہے۔

تقریباً ایک ہزار افراد نے ان امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیاجس میں سانس بحال کرنے سے لے کر شدید چوٹوں میں خون کے بہاؤ کو روکنے اور جان بچانے کے دیگر عوامل پر عملدرآمد کیا گیا۔

بھاری بھرکم سامان کے نیچے دبے افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے کیا اقدامات کی ضرورت پڑتی ہے اور زخمیوں کو بروقت طبی امداد دینے کی مشق کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.