28 اپریل 2016
وقت اشاعت: 20:18
روس میں برف سے بنا اِگلو ہوٹل عوام کیلئےکھول دیا گیا
ماسکو......دنیا کے بیشتر ممالک اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جہاں کئی فٹ تک برف جمی ہوئی ہے، اس برف کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پہلا دلکش اِگلو ہوٹل تیار کیاگیا ہے جس کے دروازے اب عوام کے لئے کھول دئیے گئے ہیں۔
شاندار طریقے سے بنائے گئے اس ہوٹل کی رونمائی کے لئے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں لوگوں نے بھرپور شرکت کی اور اس منفرداگلو ہوٹل کے ساتھ ساتھ برف سے تیار کئے گئے انوکھے مجسموں کو بھی خوب سراہا۔
اس موقع پر عوام کی تفریح کے لئے روایتی رقص بھی پیش کیا گیا جس سے شائقین بھرپور لطف اندوز ہوئے۔