تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
30 اپریل 2016
وقت اشاعت: 5:26

فرانس کی سرزمین پر دیکھئے باربی کے 150جدید روپ

کراچی.....مدیحہ بتول ....گڑیوں کی ملکہ اور فیشن آئی کون تصور کی جانے والی ’باربی ڈول‘ اب فرانس میں اپنے جلوے بکھیرنے آرہی ہے۔ باربی کے مداح ، اب اپنی اسی ملکہ کو ایک نئے ، انتہائی دلکش اور خوب صورت امریکن و مغربی اسٹائلز میں دیکھ سکیں گے۔

دارالحکومت پیرس میںان کے اسی نئے اسٹائلز کو اب ایک جدید طرز کی اور دلچسپ نمائش میں پیش کیا جارہا ہے ۔ یہاں آپ باربی کے ایک دو نہیں پورے150روپ دیکھ سکیں گے۔ہے نا کمال کی بات۔

نمائش میںمختلف پیشوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کے ملبوسات کی عکاسی جدید آرٹ کے ذریعے کی جائے گی۔

باربی کے مداحوں کے لیے،پندرہ سو مربع میٹر کے رقبے پر محیط فرانسیسی آرٹ میوزیم میں اس نمائش کا آغاز 10مارچ کو ہوگا جو 18ستمبر تک جاری رہے گی۔

نمائش کی خاص بات یہ ہے کہ نمائش کی تیاری ، نامور امریکن آرٹسٹ اینڈی وارہول کے ہاتھوں ہو رہی ہے جن کےآرٹ میں فنکارانہ اظہار اور ثقافت بڑھ چڑھ کر نظرآتا ہے۔

نمائش کے دو پہلو ہیںجن میں سے ایک باربی ڈول کو بچوں کے کھلونے کے طور پر نئے انداز سےپیش کرنا اور دوسراباربی کے ذریعے امریکی پیشہ ورانہ خواتین کی زندگی کی عکاسی پیش کرنا ہے۔

نمائش کے دوران آپ کو بار بی دور جدید کے فیشن کے عین مطابق ہیئر اسٹائل،میک اپ اور ملبوسات میں لپٹی نظرآئے گی۔کہیں ڈاکٹر توکہیں آئی ٹی ڈیویلپر،کہیں ریسنگ ڈرائیور تو کہیں پولیس افسر سمیت دیڑھ سو سے زائد روپ دیکھنے ہوں تو آپ بھی نمائش ضرور دیکھئے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.