تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
30 اپریل 2016
وقت اشاعت: 6:46

اسٹین لیس اسٹیل سے تیار کردہ منفرد فن پارے

نیویارک .....ماہر امریکی آرٹسٹ نے اپنی کاریگری اور فنکارانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے اسٹیل پرچھوٹے بڑے ہر سائز کے 9 مختلف زبانوں کے الفاظ تراشے اور پھر انہیں دلکش فن پاروں میں تبدیل کر دیا۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ بلیسنگ ہینکوک کواسٹین لیس اسٹیل کا استعمال کرتے ہوئے ایسے دیدہ زیب اور منفرد فن پارے تیار کرنے میں مہارت حاصل ہے جو آرٹ کا شاہکار ہونے کیساتھ ساتھ9مختلف زبانوں کامجموعہ بھی ہیں۔

ہینکوک کے تیار کردہ دلکش LEDروشنیوں سے مزین یہ منفرد فن پارےحال ہی میں کیلیفورنیا کے ایک پارک میں نصب کئے گئے ہیں جنہیں دیکھنے کیلئے نہ صرف بڑی تعداد میں لوگ وہاں کا رُخ کر رہے ہیں بلکہ فن کار کی مہارت کو بھی داد دیتے نظر آرہے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.