تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
30 اپریل 2016
وقت اشاعت: 22:1

سرپھرے روبوٹ نے بے تکا میک اپ کر کے خاتون کا چہرہ بگاڑ ڈالا

نیویارک......ہرروبوٹ ماہر نہیں ہوتا، ایک سرپھرے روبوٹ نے بے تکا میک اپ کر کے خاتون کا چہرہ بگاڑ ڈالا۔

ہماری روزمرہ زندگی میں نہایت مدد گار ثابت ہونے روبوٹس یوں تو اپنی ہر ذمہ داری انتہائی ماہرانہ انداز میں نبھاتے دکھائی دیتے ہیں لیکن ایک ایسا روبوٹ بھی ہے جس کے حوالے خاتون کے میک اپ کی ذمہ داری سونپی گئی۔

اس سر پھرے روبوٹ کو جب خاتون کو لپ اسٹک لگانے کیلئے احکامات دئیے گئے تو نتیجہ کچھ ایسے برآمد ہوا کہ اس نے خاتون کی شکل کا حلیہ ہی بگاڑ ڈالا،تو جناب اگرروبوٹ نے خواتین کو بنانے سنوارنے کی ذمہ داری لے لی تو آپ کا منفرد دکھائی دینے کا سپنا تو پورا ہو گا لیکن خوبصورتی کے حوالے سے نہیں بلکہ بگڑے ہوئے مضحکہ خیز چہرے سے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.