تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 مئی 2016
وقت اشاعت: 6:39

کیوبا میں سگاروں کا سالانہ میلہ

ہوانا…کیوبا میں سگاروں کا سالانہ میلا اپنے جوبن پر ہے۔ سگارپینے کے شوقین ہزاروں افراد گہرے گہرے کش لگا کر خوب انجوائے کر رہے ہیں ۔

کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں18ویں سالانہ سگار فیسٹول کا آج آخری روز ہے ۔ جس میں دنیا بھر سے ہزاروں افراد شریک ہیں ۔4 روز سے جاری سگار میلے کے دوران سگار کے شوقین افراد گہرے گہرے کش لگا کر خوب انجوائے کر رہے ہیں ۔

ایونٹ کی خاص بات جمعرات کو سگار سلگا کر سب سے طویل راکھ برقرار رکھنے کا مظاہرہ تھا۔ جس میں سیکڑوں افراد نے حصہ لیا ۔ مقابلہ جیتنے والے کا اعلان اس ہفتے کے آخر تک کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.