1 مئی 2016
وقت اشاعت: 7:44
عمررسیدہ بھارتی 47 ویں مرتبہ میٹرک کے امتحان میں شریک ہوگا
نئی دہلی…بھارتی ریاست راجستھان میں ایک شخص 46مرتبہ امتحان دے کر بھی میٹرک پاس نہیں کر سکا۔ اس سال پھر امتحان میں شامل ہو گا ۔
77سالہ شیو چارن یادیو نے 1968 ءمیں پہلی بار میٹرک کا امتحان دیا تھا جس میں وہ ناکام ہو گیا۔ جس کے بعد وہ مسلسل میٹرک کا امتحان دے رہا ہے لیکن ہر بار فیل ہو جاتا ہے ۔
راجستھان بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت 10مارچ سے شروع ہونے والے امتحانات میں ایک بار پھر وہ شامل ہوگا ۔
شیوچارن یادیو اپنی بڑھتی عمر کی کوئی فکر نہیں ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ جب تک میٹرک کا امتحان پاس نہیں کرتے میںکنوارا ہی رہوں گا۔