تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 مئی 2016
وقت اشاعت: 11:13

تیرہ ارب40 کروڑ نوری سال دورواقع کہکشاں کی تصاویر جاری

نیویارک.....ناسا نے دور بین کی مدد سے خلا میں 13 ارب40 کروڑ نوری سال دور کہکشاں کی تصاویر جاری کردیں۔

یہ تصاویر ناسا کی ہبل نامی دور بین کی مدد سے اتاری گئی ہیں ۔تصاویر میں بگ ڈِپر نامی ستاروں کے جھرمٹ کو دکھایا گیا ہےاور متعدد مرتبہ دوربین کو زوم کرنے کے بعد جی این زیڈ 11 نامی کہکشاں دکھائی دی گئی ہے۔

یہ کہکشاںزمین سے 13 ارب40 کروڑنوری سال کی دوری پرواقع ہے ۔ اس کہکشاں کی مدد سے سائنسدانوں کو کائنات سے متعلق تحقیق میں مدد ملے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.