تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 مئی 2016
وقت اشاعت: 12:34

چین کا جنوبی کوریا کو دیو ہیکل پانڈا کی جوڑی کا تحفہ

سیول .....چینی صدر کی جانب سے جنوبی کوریا کو تحفے میں دی گئی دیوہیکل پانڈے کی جوڑی جنوبی کوریا پہنچادی گئی، جہاں ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔

تقریب کے موقع پرائیرپورٹ پر موجود کچھ لوگ پانڈا کا روپ دھارے نظر آئے تو کئی لوگوں نے کھلوناپانڈے ہاتھ میں اُٹھائے خوشی کا اظہار کیا جس کے بعد ان پانڈوں کو ایورلینڈ امیوزمنٹ پارک منتقل کردیا گیا ہے۔

چینی صدر کی جانب سے جنوبی کوریا کو پیش کئے گئے ان پانڈو ں کی عمر 2سے 3سال ہے، واضح رہے کہ دیوہیکل پانڈا کی یہ جوڑی گزشتہ22 سالوں میں جنوبی کوریا لائی جانے والی پہلی جوڑی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.