1 مئی 2016
وقت اشاعت: 16:4
امریکی خاتون کو انوکھا فیشن مہنگا پڑ گیا
نیویارک ......اکثر خواتین منفرد نظر آنے کے لئے نت نئے اور انوکھے فیشن اپناتی ہیں لیکن کبھی کبھار یہ انوکھا فیشن آپ کو کسی مشکل میں بھی ڈال سکتا ہے۔
ایسا ہی واقعہ امریکا میں بالٹی مور کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پیش آیا جب ایک خاتون کے سامان سے پستول اور گولیوں کے ڈزائن جیسی سینڈل بر آمد ہوئی۔
خاتون جہاز میں سوار ہونے کے لئے جا ہی رہی تھیں کہ سیکیورٹی حکام نے ان کا سامان چیک کیا جس میں سے پستول اور گولیوں کی شکل جیسی سینڈل اور بُلٹ کے ڈیزائن جیسے دو بریسلٹ بھی بر آمد ہوئے ۔
ائیر پورٹ پر سیکیورٹی حکام نےبر آمد ہونے والی سینڈل اور بریسلٹ اپنے پاس رکھ لئے جس کے بعد خاتون کو اس سامان کے بغیر ہی جہاز میں سوار ہونا پڑا۔
واضح رہے امریکا میں سیکیورٹی قوانین کے تحت کسی بھی ہتھیار کی نقل کو بھی جہاز پر لے جانے کی ممانعت ہے۔