تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 مئی 2016
وقت اشاعت: 19:18

فلپائن میں چینی کرتب بازوں کا ایکروبیٹکس کا شاندار مظاہرہ

منیلا.......ایکروبیٹکس ایک ایسا کھیل ہے جس میں کھلاڑی رنگ برنگے ملبوسات زیب تن کیے اپنے جسم کا توازن اور قابو برقرار رکھتے ہوئے مختلف کرتب کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ فلپائن میں گزشتہ روز ہونیوالے ایک ایکرو بیٹک شو کے دوران چینی فنکاروں نے اسٹیج پر اپنی مہارت کے ایسے جلوے بکھیرے کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

کرتب بازوں نے نہ صرف توازن کا حیرت انگیز مظاہرہ پیش کیابلکہ ایک پہیے والی سائیکل چلا کر کئی افراد کے اوپر سے پھلانگنے سے لے کر رسی پر چلنے کا کرتب بھی پیش کیا۔

سر کے بل گھومنے ، کئی چھتریوں کو ایک ساتھ گھمانے اورجگلنگ جیسے ایکرو بیٹ نے جہاں ایک طرف دیکھنے والوں کوحیران کر دیا، وہیں حاضرین نے چینی فنکاروں کی مہارت پر انہیں جی بھر کر داد بھی دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.