تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 مئی 2016
وقت اشاعت: 19:34

دبئی میں 24 ویں سالانہ انٹرنیشنل بوٹ شو جاری

دبئی.......متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کے انٹرنیشنل میرین کلب میں ہر انداز کی کشتیوں پر مبنی 24ویں سالانہ انٹرنیشنل بوٹ شوجاری ہے۔

دبئی انٹرنیشنل بوٹ شو2016نامی اس بین الاقوامی نمائش میں پُرتعیش تفریحی کشتیوں سے لیکر بادبانی کشتیاں، سیلنگ بوٹس اور دیگر مختلف اسٹائل اور سائز کی کم وبیش450 کشتیاں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہیں۔

دبئی انٹرنیشنل میرین کلب میں ہونے والے اس بوٹ شو میں دنیا کے 55ممالک سے 800کشتی ساز کمپنیاں شرکت کررہی ہیں جنہوں نے مشترکہ طور پرکئی ملین درہم کی کشتیاں یہاں نمائش کیلئے رکھی ہیں۔

کئی سال پہلے شروع ہونے والے اس بوٹ شو میں بدلتے دور کیساتھ بتدریج بہتری آتی گئی اور رواں سال اس نمائش میں جہاں کشتیوں کے اندرونی و بیرونی اسٹائل کو خصوصی توجہ حاصل رہی، وہیں ان پُرتعیش کشتیوں کو دیکھنے ہزاروں افراد یہاں کا رُخ کررہے ہیں۔واضح رہے کہ1مارچ سے باقاعدہ طور پر شروع ہونے والا یہ بوٹ شو 5مارچ تک جاری رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.