2 مئی 2016
وقت اشاعت: 8:3
امریکی : خاتون نے اسٹور میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی
نیویارک......امریکی ریاست جارجیا میں خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسٹور میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس نے ڈاکو کو گرفتار کر لیا ۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جارجیا کی برک کاؤنٹی کے اسٹور میں ڈاکو کولڈ ڈرنک خریدنے کے بہانے داخل ہوا، ڈاکو نے خاتون کیشیئر کو پیسے دیے، جیسے ہی خاتون نے کیش کاؤنٹر کھولا تو ڈاکو نے پستول تان لیا۔
خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکو سے مقابلہ کیا ، انہوں نے ڈاکو کے سر پر ہتھوڑی سے مار مار کر اسے بھاگنے پر مجبور کردیا، پولیس نے بعد میں ڈاکو کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔