تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
2 مئی 2016
وقت اشاعت: 13:35

امریکی کمپنی کے راکٹ نے سیٹلائٹ زمین کے مدار میں پہنچادیا

نیویارک......امریکی کمپنی کے راکٹ،اسپیس ایکس فالکن نائن نے مواصلاتی سیٹلائٹ زمین کے مدار میں پہنچادیا،واپسی میں راکٹ کی سمندر پر لینڈنگ ناکام رہی۔

خلائی راکٹ فلوریڈا کے کیپ کینورل ایئر فورس اسٹیشن سے روانہ کیا گیا جو زمین کے مدار میں 39ہزار کلومیٹر کی بلندی پر لکسمبرگ کی ایک کمپنی کا سیٹلائیٹ چھوڑ کر واپس زمین پر آیا۔

اسپیس ایکس فالکن نائن کے لیے سمندر میں لینڈنگ پیڈ بنایا گیا تھا اور خدشات کے مطابق راکٹ مقررہ ہدف پر نہ اترسکا۔ خلائی راکٹ کو فروری میں روانہ کیا جانا تھا لیکن تکنیکی وجوہات کی بناء پر چار بار روانگی مؤخر کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.