تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
2 مئی 2016
وقت اشاعت: 15:44

روسی باشندے مذہبی اور روحانی کتابیں زیادہ پڑھنے لگے

ماسکو...جنگ ویب ڈیسک... روسی باشندوں میں مذہبی اور روحانی کتابوں کے مطالعے کے رجحان میں اضافہ ہونے لگا۔ روس کے ایک بڑے اشاعتی ادارے کے شعبہ افسانوی ادب کے سربراہ سرگئی روبیس نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ روس کے باشندے مذہبی کتابوں میں زیادہ دلچسپی لینے لگے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ اگرچہ جاسوسی اور رومانوی ناول روسیوں میں سب سے زیادہ مقبول ہیں پھر بھی روحانی کتابوں میں بھی لوگوں کی دلچسپی بڑھنے لگی۔ لوگ ایسی کتابیں پڑھتے ہیں جن سے انہیں روحانی تسکین ملتی ہے اور جن کی بدولت وہ روحانی ترقی کر سکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.