تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
3 مئی 2016
وقت اشاعت: 2:29

ایڈونچر کے شوق میں مبتلا داداابا ٹرین کے سامنے

ممبئی ......کچھ لوگ شہرت پانے کرنے کیلئے ایسے ایسے خطرناک کام کر گزرتے ہیں کہ اپنی جان تک کو جوکھم میں ڈال دینے سے گریز نہیں کرتے۔بھارت میں فلمائی گئی اس ویڈیو میں نظر آنیوالے دادا ابا کو ہی دیکھ لیجئے جوبلا خوف و خطراپنی جانب تیزی سے بڑھتی ٹرین کے سامنا سینہ تانے کھڑے ہیں ۔

بڑھاپے میں ایڈونچر کا شوق دِل میں لئے یہ بڑے میاں پٹری پر کھڑے ہو کر لوگوں کو دور ہو جانے کا سبق دیتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ خودٹرین کے سامنے انتہائی دلیری سے کھڑے ہیں لیکن جیسے ہی ٹرین قریب پہنچی تو دادا جان اپنی جان بچانے کیلئے بجلی کی سی رفتار میں سامنے سے ہٹ گئے اور ٹرین آندھی کی سی رفتار میں گزر گئی۔

اب اسے ششکے کہیں یا پھر ایڈونچر کا شوق لیکن اس ضعیف العمر شخص کی ذرا سی غلطی بھی یقیناًاس کے لئے بڑے نقصان کا سبب بن سکتی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.