تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
3 مئی 2016
وقت اشاعت: 2:45

کینیا کی جیل میں قیدی بنے آرٹسٹ

نیروبی .........یہ حیرت انگیز آرٹ کے نمونے کسی پیشہ ورفنکار کا کارنامہ نہیں بلکہ کینیا کی جیل میں موجود قیدیوں کی کاوش ہے جس نے جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے ۔

کینیا کی ایک جیل میں موجود درجنوں سزا یافتہ قیدیوں نے پینٹنگ اور مجسمہ سازی کے ذریعے ایسے ایسے شاہکار تیار کر لئے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے ہیں۔

ان قیدیوں میں ایک 43سالہ قیدی بھی ہے جو پورٹریٹ بنانے اور مجسمے تیار کرنے میں کافی مہارت رکھتا تھا ، اس نے جیل میں بند دیگر قیدیو ں میں نہ صرف آرٹ کا شعوربیدارکر دیا بلکہ اس کی مدد سے اپنے نیک پیغامات کو دنیا تک پہنچانے کا موثر ذریعہ بنالیا ۔

قیدیوں کے اس آرٹ انسٹیٹیوٹ نے کینیا کے صدر کا بھی حقیقت سے قریب تر پورٹریٹ بنایا ہے جو یہ صدرکو بطور تحفہ دینے کی خواہش رکھتے ہیں۔

اس کاوش کی بدولت خطرناک جرائم بھی ملوث قیدی بھی آرٹ کی جانب راغب ہوئے ہیں جس سے یقیناًجرائم کی شرح میں کمی واقع ہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.