3 مئی 2016
وقت اشاعت: 17:1
کولمبیا: لیگو برکس کے دلچسپ مجسموں سےسجے فیسٹیول کا آغاز
بگوٹا......لیگو بلاکس صرف بچوں کے کھلونوں کے طور پر ہی استعمال نہیں ہوتے بلکہ بڑے بڑے ماہر فنکاروں نے لیگو کو بطور آرٹ میڈیم بھی استعمال کیا ہے۔
کولمبیاکی ایک مقامی آرٹ گیلری میں ایک انوکھے فیسٹیول کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں فنکار ہزاروں لیگو بلاکس کی مدد سے نہ صرف دلچسپ مجسمے تیار کر رہے ہیں بلکہ انہیں نمائش کیلئے بھی سجایا جا رہا ہے۔
مختلف رنگوں کے لیگوبلاکس کو کما ل مہارت سے جوڑ کرمشہور کارٹون اور فلمی کرداروں سے لے کر روز مرہ زندگی سے تعلق رکھنے والی ہر شے کے فن پا رے بنائے گئے ہیں۔
فیسٹیول میں مختلف اقسام کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا ہے جس میں سب سے زیادہ مہارت سے سے مجسمہ بنانے والے کو انعام سے بھی نوازا جاتا ہے۔
اس رنگا رنگ فیسٹیول میں22 لیگو شاہکار رکھے گئے ہیں جن میں اسٹار وارز کے مشہور کردار اسٹورم ٹروپر، ٹی ریکس ڈائینوسار،لندن ٹاور،منیئنز، لائن کنگ سمیت دیگر کئی انوکھی اشیاء کو لیگو فن پاروں میں تبدیل کر کے اس فیسٹیول کا حصہ بنا دیا۔ واضح رہے کہ یہ فیسٹیول21مارچ تک جاری ہے۔