تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
5 مئی 2016
وقت اشاعت: 13:38

گوگل بھی کرکٹ کے رنگوں میں رنگ گیا

دبئی ........ عالمی شہرت یافتہ سرچ انجن گوگل پر بھی کرکٹ کا بخار سر چڑھ کر بولنے لگا ہے۔آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ 2016سے قبل گوگل نے نیا ڈوڈل متعارف کروادیا ہے۔

اس نئے ڈوڈل میں مختلف ممالک کی کٹ میں ملبوس کھلاڑیوں کو کرکٹ گراؤنڈ میں میچ کھیلتے دکھایا گیا ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئینٹی 2016کا آغاز8مارچ سے بھارت میں ہو رہا ہے جس میں پاکستان سمیت 16ممالک کی کرکٹ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.