6 مئی 2016
وقت اشاعت: 3:46
لاہور:چڑیا گھر میں تین ماہ بعد شیرنی کو اپنے بچوں سےملا دیا گیا
لاہور..... لاہور چڑیا گھر کی شیرنی کاجل کو تین ماہ بعد اپنے تینوں بچوں کے ساتھ ملادیا گیا۔ تینوں بچوں کو پہلی مرتبہ لوگوں کے سامنے لایا گیا۔ ننھے منھے شیر ماں کے ساتھ مل کر بہت خوش نظر آئے۔
لاہور چڑیا گھر کی شیرنی کاجل نے تین ماہ پہلے تین بچوں کو جنم دیا۔ تینوں ننھے منے شیروں کوروشنی سے دور رکھا گیا تھا۔ تین ماہ بعد انہیں اپنی ماں کاجل کے ساتھ پرانے پنجرے میں لایا گیا ہے۔ نئے گھر میں ننھے شیر بہت خوش نظر آئے۔
کاجل کے بچے اٹکھیلیاں اور شرارتیں کرتے رہے، جنہیں دیکھ کر بچے بڑے سبھی بہت خوش ہوئے۔گول مٹول شیر گوشت کے ٹکڑوں سے دل لبھاتےرہے جنہیں دیکھ کر سیر کو آئے لوگ محظوظ ہوئے۔