6 مئی 2016
وقت اشاعت: 9:9
امریکی ریاست ہوائی میں بھوت نما آکٹوپس دریافت
نیویارک ......امریکی ریاست ہوائی کے قریب سمندر سے’ بھوت‘ نما آکٹوپس دریافت کیا گیا ہے جسے آکٹوپس کی نئی اور نایاب نسل کہا جارہا ہے۔
سائنسدانوں نے اس آبی مخلوق کو ’کیسپر‘ کا نام دیا ہے، کیسپر ایک کارٹون میں بھوت کا کردار ہے جو ہو بہو اس آکٹوپس سے مشابہت رکھتا ہے۔
ماہرین کے اندازے کے مطابق اس آکٹوپس میں رنگ کے خلیے کی کمی ہے جس کی وجہ سے وہ ہلکے رنگوں میں دکھائی دیتا ہے۔
واضح رہے اس آبی مخلوق کو نیکر جزیرے کے پاس تقریباً 4 کلومیٹر گہرائی میں ایک آبدوز کے ذریعے دریافت کیا گیا ہے۔