تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
6 مئی 2016
وقت اشاعت: 11:18

روبوٹس اب آفس میں بھی کام کرتے نظر آئیں گے

سنگاپور......جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں جہاں نئی مشینوں کی ایجادات نے انسانی زندگی میں آسانیاں پیدا کی ہیں، وہیں اب جدید روبوٹس نے بھی کئی کاموں کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔

سنگا پور کے سائنسدانوں نے انسانی شکل و صورت سے مشابہہ جدید روبوٹ تیار کیا ہے جو آفس میںreceptionistکے فرائض سر انجام دیگا۔

لڑکی کی شکل کا انسانی تاثرات لیے یہ روبوٹ ہاتھ ملانے کے ساتھ ساتھ باتوں کے جواب بھی دیتا ہے اور گفتگو کوفوراً ذہن نشین بھی کرلیتا ہے۔

صرف یہی نہیں اس روبوٹ کو آفس میں پرسنل اسسٹنٹ کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.