7 مئی 2016
وقت اشاعت: 7:25
دوحا کی سڑک پر شیرنے ٹریفک کا پہیہ جام کرا دیا
دوحا......قطر کے دارالحکومت دوحا کی سڑک پر شیرنے ٹریفک کا پہیہ جام کرا دیا۔ شیر خود بھی گاڑیوں کی طویل قطاروں میں پھنس کر باہر نکلنے کا راستہ تلاش کرتا رہا ۔
دوحا کی مصروف ترین سڑک پر دندناتےبنگالی ٹائیگر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیلی توحکام نےبھی نوٹس لےلیا۔یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ شیر کس طرح شاہ راہ تک پہنچا۔
بعض افرادنےان لوگوں پر تنقید کی ہے جوایسےخطرناک جانورپالتےہیں اورآزادہو جائیں توپروا بھی نہیں کرتے۔ حکام کے مطابق شیر کو بحفاظت پکڑ لیا گیا ہے۔