تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
8 مئی 2016
وقت اشاعت: 7:3

فائیو اسٹار ہوٹل کا برطانوی شاہی جوڑے کو کمرہ دینے سے انکار

پیرس......فرانس میں ایک فائیو اسٹار ہوٹل کی انتظامیہ نے برطانوی شاہی جوڑے کو ہوٹل میں کمرہ دینے سے انکار کردیا۔

رپورٹس کے مطابق پرنس ولیم اور کیٹ جولائی میں فرانس کے سرکاری دورے پر پہنچیں گے جس کیلئے انہوں نے امیان شہر میں موجود ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں ٹھرنے کی خواہش کا اظہار کیاہے، جس کے بعد فرانس کی وزارت خارجہ نے شاہی جوڑے کیلئے 4کمرے بک کرانے کیلئے ہوٹل انتظامیہ سے رابطہ کیا۔

لا مروٹے نامی اس ہوٹل کی انتظامیہ نے تمام 12کمرے بْک ہونے کی وجہ سے شاہی جوڑے کی میزبانی سے انکار کردیا۔ واضح رہے کہ یہ امیان شہر میں واحد فائیو اسٹار ہوٹل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.