تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
8 مئی 2016
وقت اشاعت: 15:6

2016کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا

اسلام آباد ........سال 2016 کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا،سورج گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔اس بار تینتیس سال میں پہلی بار مکمل سورج گرہن کا منظر دیکھنے کو ملے گا۔

سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح چار بج کر 19منٹ پر ہوگا،سورج کو جزوی گرہن پانچ بج کر ایک منٹ پر لگے گا،مکمل گرہن کا آغاز پانچ بج کر سات منٹ پر ہوگا۔جبکہ اختتام 9بج کر 35منٹ پر ہوگا۔سورج گرہن کا دورانیہ 5گھنٹے 16منٹ ہوگا۔

انڈونیشیا کے تین صوبے سماٹرا،بورنیو اور سلاوی میں مکمل سورج گرہن کا نظارہ کیاجاسکے گا۔ جبکہ سنگاپور، کوالالمپور ، بنکاک، منیلا ، تائی پے اور شمالی آسڑیلیا میں جزوی سورج گرہن دیکھا جا سکے گا۔

ان ممالک اور شہروں میں سورج گرہن دیکھنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں سیاح پہنچ گئے ہیں۔ماہرین کے مطابق تینتیس سال میں پہلی بار یہ مکمل سورج گرہن ہو گا جبکہ اگلی بار مکمل سورج گرہن کا منظر تینتیس سال بعد دیکھنے کو ملے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.