تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
9 مئی 2016
وقت اشاعت: 17:58

کیلی فورنیا میں ٹی وی رپورٹر تیز رفتار کار کی ٹکر سے بچ گیا

کیلی فورنیا......کبھی کبھی خبر دینے والے خود بھی خبر بن جاتے ہیں،کیلی فورنیا میں لائیو رپورٹنگ کے دوران رپورٹر تیز رفتار کار کی ٹکر سے بچ گیا۔

امریکی رپورٹر ایک سڑک پر چینل کیلئے لائیو رپورٹنگ کر رہا تھا کہ کچھ دیر بعد اسے اپنے پیچھے ایک گاڑی کا ہارن سنائی دیا، تیز رفتار سفید رنگ کی گاڑی رپورٹر کی جانب آ رہی تھی ،جس پر اس نے فوری حا ضر دماغی دکھائی اور خطرے کی اطلاع ملتے ہی کار کے راستے سے ہٹ گیااور کار کی ٹکر سے بال بال بچ گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.