9 مئی 2016
وقت اشاعت: 22:33
پینگوئن کا اپنے محسن سے محبت کا انوکھا اظہار
برازیلیا......جذبات اور احساسات کو سمجھنے کا شعور صرف انسانوں کو نہیں بلکہ یہ بے زبان جانوروں کو بھی قدرت کا ایک تحفہ ہے۔یقین نہ آئے تو اس پینگوئن کو ہی دیکھ لیجئے جو ہر سال باقاعدگی کے ساتھ 5ہزار میل کا سفر طے کر کے اپنے محسن سے ملنے آتی ہے۔
ڈن ڈم نامی اس پینگوئن کو برازیل کے رہائشی 71سالہ جاؤ پریرا نامی شخص نے ا س وقت بچایا تھا جب وہ زخمی حالت میں ریو ڈی جنیرو سے نزدیک ایک جزیرے پر زخمی پائی گئی تھی۔
پینگوئن سال کے 8مہینے اپنے محسن کے پاس گزارتی ہے جبکہ 4ماہ ارجنٹائن اور چلی میں بسر کرتی ہے۔پینگوئن کی برازیلین شخص سے دوستی اور لگاؤ کی یہ داستان ان دنوں انٹرنیٹ پر کافی مقبولیت حاصل کرچکی ہے۔