تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
10 مئی 2016
وقت اشاعت: 8:46

کوسووو:اپوزیشن اراکین کاپارلیمنٹ میںاحتجاج کا انوکھا طریقہ

پرسٹینا.....دنیا بھر میں قانون ساز اسمبلیوں میں مختلف قانون اور تجاویز پیش کی جاتی ہیں لیکن کبھی کبھی یہ قانون یا تجاویز اپوزیشن اراکین کو ناگوار گزرتے ہیں تو ایوان مچھلی بازار بن جاتے ہیں۔

ایسے ہی نظارے کوسوووکے ایوان میں گذشتہ کئی ماہ سے متعدد باردیکھنے کو مل رہے ہیں جہاں کوسووو اور سربیا کے معاہدے پر اپوزیشن کے ممبر پارلیمنٹ چراغ پاہیں۔

اپوزیشن اراکین نے جمعرات کو ہونے والے اجلاس کے دوران ایک بار پھر ایوان میں آنسو گیس کا شیل پھینک دیا جس کے باعث تمام ممبران پارلیمنٹ سے باہر چلے گئے اور اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ کوسووو کی اپوزیشن اپنے اس موقف پر قائم ہے کہ جب تک اس معاہدے پر نظر ثانی نہیں کی جائیگی،اسمبلی میں اجلاس کی کاروائی نہیں ہونے دینگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.