تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
10 مئی 2016
وقت اشاعت: 11:59

چین میں روایتی ڈریگن بوٹ میلہ

بیجنگ .....چین کے شہرینچوائن میں چھٹی سالانہ ڈریگن بوٹ ریس کا انعقاد کیا گیاہے جس میں سیکڑوں افراد حصہ لے رہے ہیں۔

ڈریگن بوٹ میلے کے موقع پربوٹ ریس کاآغازرنگ برنگے دھوئیں کا سگنل فائر کرکے کیا گیا۔دو روز تک جاری رہنے والے اس میلے کے موقع پر مختلف ڈریگن بوٹ ریسوں کا انعقاد کیا جائیگا جس میں مختلف مقامی ٹیمیںکشتیوں کی ریس لگاتے ہوئے اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی۔
بوٹ ریس کو دیکھنے ہزاروں افراد مقامی جھیل کا رُخ کرتے ہیں۔ اس موقع پر مختلف ثقافتی ایونٹس کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے جبکہ روایتی پکوانوں کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.