تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
11 مئی 2016
وقت اشاعت: 7:27

ناسا کے پہلے مریخ مشن پر روسی خلاباز بھی جانے کو تیار

نیویارک........ ناسا کے سربراہ چارلز بولڈن نے کہا ہے کہ ناسا کے پہلے مریخ مشن میں روسی خلاباز کو بھی شامل کرنے کے لئے تیار ہیں ،مریخ تک پرواز ایک بین الاقوامی پروجیکٹ ہے۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق ناسا کے سربراہ چارلز بولڈن کا کہنا ہے کہ ناسا پہلے مریخ مشن میں روسی خلاباز کو بھی شامل کرنے کے لئے تیار ہے۔انہوں نے نشاندہی کی ہے کہ بہت سے ممالک کے پاس مریخ جانے کے لئے ٹیکنالوجی موجود ہے جن سے ناسا بھی استفادہ کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات خلائی تحقیقات کے حوالے سے امریکہ اور روس کے تعاون میں رکاوٹ نہیں بننے چاہئیں۔ اس تعاون کی ایک کامیاب مثال بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا پروجیکٹ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.