11 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 17:25
ستارہ بروج اکبر او لیولز میں کامیاب کم عمر ترین طالبہ
فیصل آباد کی ستارہ بروج اکبر نے گیارہ سال کی عمر میں او لیولز کے امتحان میں کامیابی حاصل کرکے کم عمر ترین طالبہ کا اعزاز حاصل کر لیا۔
ستارہ نے نو سال کی عمر میں او لیول کیمسٹری کا پیپر پاس کیا اور دو سال بعد او لیول امتحان میں بیالوجی، فزکس اور انگلش کے مضامین میں کامیابی حاصل کی وہ کیمسٹری کے پرچے میں کامیاب ہونے والی اور او لیول مکمل کرنے والی کم عمر ترین طالبہ ہیں۔
پنجاب کے علاقے چناب نگرکے قریب چھوٹے سے قصبے میں پیدا ہوئیں بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہیں تیسری جماعت سے اسکول کو خیرباد کہا حال ہی میں انٹر نیشنل انگلش لینگویج ٹیسٹنگ سسٹم (IELTS) کے ٹیسٹ دیے اور نو میں سے سات بینڈ حاصل کیے، جو انٹرنیشنل یونیورسٹیوں اور کالجوں میں داخلے یا پوسٹ گریجویٹ ڈگری کے لیے درکار ہوتے ہیں۔
ستارہ پانچ سال کی عمر سے بڑے مجمعوں کے سامنے تقاریر بھی کر رہی ہیں اس وقت وہ بیکن ہاؤس اسکول فیصل آباد میں اے لیول کی طالبہ ہیں اس سے قبل ستارہ کی چھوٹی بہن ماہ پارہ کومل کو پنجاب یونیورسٹی اور آغا خان یونیورسٹی نے داخلہ ٹیسٹ میں شریک ہونے سے روک دیا تھا، کیونکہ ان کی عمر درکار عمر سے چار سال کم تھی ۔