24 مارچ 2012
وقت اشاعت: 12:40
دودھ کے باقاعدہ استعمال سے دانت صحت مند
معروف معالج ڈاکٹر شبیر احمد دہراج نے کہا ہے کہ دودھ کے باقاعدہ استعمال سے دانت صحت مند و مضبوط رہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تازہ دودھ ہو یا محفوظ دونوں ہی غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں کیونکہ ان میں کیلشیم کی مقدار یکساں ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دانتوں کی صحت کیلئے ضروری ہے کہ ناشتے کے بعد اور رات کو سونے سے پہلے کم از کم تین منٹ تک برش کیا جائے تاہم برش اس طرح کریں کہ مسوڑوں کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔ ڈاکٹر شبیر احمد نے کہا کہ چھ سے آٹھ برس کی عمر کے دوران بچوں کے دودھ دانت گر جاتے ہیں اس کے بعد مستقل دانت ان کی جگہ لے لیتے ہیں تاہم اس عرصہ میں والدین کو اپنے بچوں کے دانتوں کی خصوصی دیکھ بھال کرنی چاہئے اور اور اگر کوئی مسئلہ ہو تو فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سگریٹ پینے والے حضرات کو دانتوں کی بیماریاں زیادہ لاحق ہوتی ہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ہر چھ ماہ بعد دانتوں کا مکمل معائنہ ضرور کروایا جائے۔