17 مئی 2014
وقت اشاعت: 23:58
انٹرنیٹ بنا سکتا ہے بچوں کو کند ذہن اور ذہنی مسائل کا شکار،امریکی ماہرین
نیو یارک…این جی ٹی…آج کے تیز رفتار دور میں انٹرنیٹ کی اہمیت و افادیت سے انکار نہیں جو معلومات کا خزانہ بھی ہے اور فارغ اوقات میں وقت گزاری کا کارآمد ذریعہ بھی ہے لیکن ہر چیز اپنے ساتھ کچھ منفی پہلو بھی لے کر آتی ہے۔جی ہاں برطانوی ماہرین نے ایک تحقیق میں یہ انکشاف کیا ہے کہ انٹرنیٹ کا استعمال بچوں کی ذہنی صحت کو خطرناک حد تک متاثر کر سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر گزارا گیا ہر ایک گھنٹہ بچوں کو مختلف امراض سمیت تہنائی،مایوسی،خوف اورجارحیت کی جانب لے جاتا ہے۔تحقیق میں یہ ہولناک انکشاف بھی ہوا کہ اس وقت برطانیہ میں ہر دس میں سے ایک بچہ ذہنی صحت کے مسائل کا شکار ہے جس کی ایک بڑی وجہ انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال ہے۔