تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
19 مئی 2014
وقت اشاعت: 19:49

سندھ میں 13 روزہ انسداد خسرہ مہم شروع

کراچی…آج سے سندھ بھر میں انسداد خسرہ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ تندرست پاکستان مہم میں والدین اپنے بچوں کو خسرہ اور دیگر بیماریوں سے بچاوٴ کے ٹیکے لگوائیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے آج وزیراعلیٰ ہاوٴس کراچی میں ایک ارب روپے سے زائد کی لاگت سے 6ماہ سے 10سال تک کے بچوں کو خسرہ سے بچاوٴکے ٹیکے لگوانے کی 13روزہ مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے بھی بچوں کو خسرہ سے بچاوٴ کے ٹیکے لگائے۔ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ خسرہ، پولیو اور دیگر بیماریاں معاشرے کیلئے بڑا خطرہ ہیں جن سے ملکر نمٹناہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.