21 مئی 2014
وقت اشاعت: 0:29
آئندہ ویکسی نیشن پروگرام کی آڑ میں جاسوسی نہیں کریں گے:امریکا
واشنگٹن…وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ جاسوسی آپریشنز کے لیے سی آئی اے آئندہ کوئی بھی جعلی ویکسی نیشن مہم نہیں چلائے گی۔امریکا نے سی آئی اے کو پابند کردیا کہ آئندہ جعلی ویکسی نیشن مہم نہیں چلے گی۔ڈی این اے معلومات لینے پر بھی پابندی ۔وائٹ ہاوٴس نے یہ اقدامات اس وقت اٹھائے جب گذشتہ سال امریکا کے نمایاں اداروں کے سربراہوں نے صدر اوبامہ کو ایک خط لکھ کر اپنااحتجاج رکارڈ کرایا ۔ اس خط میں اسامہ بن لادن تک رسائی کے لیے پولیو ویکسی نیشن مہم کے استعمال پراعتراض کیا گیا تھا۔احتجاج ریکارڈ کروانے والوں میں ہارورڈ، جانز ہاپکنس اور کولمبیا جیسے نمایاں جامعات کے سربراہ بھی شامل تھے ۔ جنوری 2013ء کو لکھے گئے اس خط کے جواب میں گذشتہ ہفتے صدر اوبامہ کے سینئر مشیر برائے انسداد دہشت گردی نے بتایا کہ سی آئی اے پر آپریشنل استعمال کے لیے ویکسی نیشن مہم پر پابندی لگادی گئی ہے ۔ امریکی انتظامیہ نے یقین دلایا کہ آئندہ سی آئی اے ایسی کوئی مہم نہیں چلائے گی ۔