تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
21 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:50

قبائلی علاقوں میںآ ئندہ ماہ سے سہ ماہی انسداد پولیو پروگرام

پشاور…قبائلی علاقوں میں پولیو کے موذی مرض پر قابو پانے کے لئے اگلے مہینے جون سے سہ ماہی انسداد پولیو پروگرام شروع کیا جارہا ہے، جس کے دوران 11 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، جبکہ ناقابل رسائی علاقوں میں تین لاکھ سے زیادہ بچوں کو پاک فوج کے تعاون سے قطرے پلائے جائیں گے۔ رواں سال قبائلی علاقوں سے پولیو کے 52کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں44کاتعلق شمالی وزیرستان ،5کا جنوبی وزیرستان،2کا خیبر ایجنسی جبکہ ایک کا تعلق ایف آر بنوں سے ہے۔حکومت نے قبائلی علاقوں میں پولیو پر قابو پانے کے لئے یکم جون سے صحت اور روشن مستقبل سب کے لئے پروگرام کے نام سے انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جس میں تین ماہ کے دوران 7 قبائلی ایجنسیوں اور 6 نیم قبائلی علاقوں میں 11لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔ مہم کے لئے 4.3ملین ڈالرز متحدہ عرب امارات کی حکومت نے فراہم کیے ہیں۔شمالی وجنوبی وزیرستان ایجنسیوں، خیبر ایجنسی اور ایف آر بنوں کے ناقابل رسائی علاقوں میں دس سال تک کی عمر کے تین لاکھ سے زیادہ بچوں کو پاک فوج کے تعاون سے قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم کے دوران موبائل میڈیکل کیمپس کے ذریعے بچوں کو خسرہ، تشنج سمیت آٹھ مہلک بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین بھی دی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.