تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
23 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:30

ایف آر بنوں میں 7 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق

بنوں …ملک میں پولیو کا ایک نیا کیس سامنے آگیا، جس کے بعد پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 67 ہو گئی ہے۔پولیو مانیٹرنگ سیل کے مطابق ایف آر بنوں سے تعلق رکھنے والی 7ماہ کی ملالئی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔متاثرہ بچی کو ایک بار بھی پولیو کے قطرے نہیں پلائے جاسکے۔پولیو مانٹیرنگ سیل کے مطابق فاٹا سے اب تک پولیو کے 53 کیسزسامنے آچکے جب کہ خیبر پختونخوا میں 9 اور سندھ سے پولیو وائرس کے 5 کیسزرپورٹ ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.