تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
23 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:50

پشاور : ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال نویں دن بھی جاری

پشاور …پشاور میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال نویں روز بھی جاری ہے جس کے باعث اسپتالوں میں آنے والے مریض مشکلات سے دوچار ہیں۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال سمیت پشاور کے تین بڑے اسپتالوں میں ینگ ڈاکڑز ایسوسی ایشن کی ہڑتال نویں روز بھی جاری ہے۔ تینوں اسپتالوں میں مریضوں کو صرف ایمرجنسی کور دیا جارہا ہے جبکہ اوپی ڈی اور وارڈز میں ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز کے مطابق جب تک سروس اسٹرکچر اور غیرمستقل ڈاکٹروں کو مستقل کرنے اور دیگر مراعات کے مطالبات پورے نہیں کیئے جاتے ہڑتال جاری رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.