تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
26 مئی 2014
وقت اشاعت: 21:21

سندھ میں ڈینگی اور نگلیریا وائرس پھر زور پکڑنے لگا

کراچی…صوبہ سندھ میں رواں سال ڈینگی نے تین اور نگلیریا نے ایک شخص کی جان لے لی۔ مرض پر قابو پانے اور اعداو شمار جمع کرنے والا سندھ پریوینشن اینڈ کنٹرول آف ڈینگی ریگولیشن گزشتہ پانچ ماہ سے غیر فعال ہے، جس سے امراض کی شدت بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔کراچی سمیت صوبہ سندھ میں رواں سال اب تک ڈینگی نے تین اور نگلیریا نے ایک شخص کی جان لے لی ہے۔ سیکریٹری ہیلتھ اقبال درانی کی جانب سے5 ماہ قبل ڈینگی سیل کو تحلیل کرکے پریوینشن اینڈ کنٹرول آف ڈینگی ریگولیشن 2013ء شروع کرنے کا اعلان کیا گیا جس کا نوٹیفکیشن 6دسمبر 2013ء کو جاری کیا گیا۔ چار ماہ گزر جانے کے باوجود بھی پروگرام عملی طور پر شروع نہ ہوسکا ہے۔ پر وگرام کے سربراہ ڈاکٹر شکیل ملک کے مطابق عملہ اور کمپیوٹر موجود نہیں ہیں جس کے باعث صوبے میں ڈینگی، نگلیریا اور دیگر امراض کے اعداوشمار جمع نہیں کئے جاسکتے۔ رواں سال صوبے میں اب تک ڈینگی سے 3اور نیگلیریا سے ایک شخص جاں بحق ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ 200سے زائد افراد ڈینگی میں مبتلا ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.