27 مئی 2014
وقت اشاعت: 10:31
فاٹا میں انسداد پولیومہم کادوسرا روز
پشاور…فاٹا میں انسداد پولیو مہم کا آج دوسرا روز ہے، تاہم شمالی و جنوبی وزیرستان اور مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی خدشات کے باعث پولیو مہم معطل ہے، ان تینوں ایجنسیوں میں 3 لاکھ بچے پولیو کے قطروں سے محروم ہیں۔فاٹا میں جاری انسداد پولیو مہم کے انچارج ڈاکٹر اختیار خان کے مطابق ملک کے قبائلی علاقوں میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کا آج دوسرا روز ہے،مہم کے دوران6 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جارہے ہیں،اس میم کے لیے 26سو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔امن وامان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر شمالی و جنوبی وزیرستان اور مہمند ایجنسی میں پولیو مہم نہیں چلائی جاسکتی ہے، جس کے باعث 3لاکھ بچے حفاظتی قطروں سے محروم رہ جائیں گے۔