تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
27 مئی 2014
وقت اشاعت: 22:31

پاکستان میں 34 فی صد مردتمباکو نوشی کے عادی ہیں،عالمی ادارہ صحت

اسلام آباد…عالمی ادارہ صحت نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ پاکستان میں 34 فی صد مرد اورپانچ اعشاریہ سات فیصد خواتین تمباکو نوشی کرتی ہیں ، اگلے مالی سال کے دوران بجٹ میں دس سگریٹ کے ایک پیکٹ پرایکسائز ڈیوٹی بڑھا کر31 روپے کردی جائے۔عالمی ادارہ صحت اورٹوبیکو کنٹرول پروگرام نے اسلام آبادمیں ایک سیمینار میں اپنی رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 13 سے 15 سال کے 14 فی صد بچے تمباکو استعمال کر رہے ہیں۔ 12 سال سے کم عمر 15 لاکھ بچے سگریٹ، گٹکا، نسوار اور حقہ پیتے ہیں۔تمباکو میں موجود 60 کیمیکل کینسر کی وجہ بنتے ہیں۔سگریٹ کے ایک پیکٹ پرایکسائزڈیوٹی بڑھا کر31 روپے کرنے سے28 ارب روپے کے مزیدٹیکس جمع ہوں گے جوتمباکونوشی کے تدارک کے پروگرام پرخرچ کی جائے ، اس وقت ملک میں مختلف برانڈ کی 10 سیگریٹوں کے پیک پر 8 روپے سے 23 روپے تک ڈیوٹی وصول کی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.